کانگریس نے آج واضح کر دیا کہ پارٹی اترپردیش اسمبلی انتخابات وزیر اعلی اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ساتھ مل کر لڑے گی۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے ریاستی انچارج غلام نبي آزاد نے یہاں اس کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ
اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے لیکن اس بابت تفصیلی معلومات ایک دو دن میں فراہم کی جائے گی۔
ایک سوال کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں انتخابی اتحاد بہار میں ہوئے اسمبلی انتخابات کی طرز پر ہو گا۔